Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم

ایم کیوایم کی وزراء کو استعفے تیار رکھنے کی ہدایت، ذرائع
شائع 14 جنوری 2023 09:17am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے۔شیڈول کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے جن کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان کی ترسیل آج شروع ہوگی ۔

انتخابی سامان سخت سیکیورٹی میں انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعے کو الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی تھی، الیکشن کمیشن نے جوڈیشل آرڈر جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کا بارہ جنوری کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قراردیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کے تنازع پر اتحادی حکومت سے ناراض متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے رابطہ کمیٹی اجلاس میں حکومت سے علیحدگی پرغورکرتے ہوئے وزراء کو استعفے تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حکومت سے الگ ہونے کی رائے دی جب کہ معاملے پر حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد پارٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کی رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کی رائے ہے 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہو تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں، حتمی فیصلہ کل ایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں ہوگا۔

MQM

MQM Pakistan

Karachi Local Bodies Election 2023

Sindh Local Bodies Election