Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ پولیس نے بلدیاتی الیکشن میں بدامنی کا خدشہ ظاہر کر دیا

الیکشن کے دوران خودکش حملہ بھی ہو سکتا ہے، پولیس
شائع 13 جنوری 2023 11:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں بدامنی کے شدید خطرات کا اظہار کردیا۔

پولیس اور سکیورٹی اداروں نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بدامنی کے شدید خطرات ہیں۔

سکیورٹی اداروں کے مطابق سب سے ذیادہ خطرات پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ہیں، کالعدم تنظیم نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دھمکی بھی دی تھی، پی پی کے 241 امیدوار میدان میں ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں سکیورٹی اداروں نے بتایا کہ الیکشن کے دوران خودکش حملہ بھی ہو سکتا ہے، کراچی، حیدرآباد میں پولیس کے 68 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے، لہٰذا شہر میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنا مشکل ہوگا۔

ECP

Sindh Police

Karachi Local Bodies Election 2023

Sindh Local Bodies Election