Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

شہباز شریف نے اماراتی صدر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورہ کیا، اعلامیہ
شائع 13 جنوری 2023 03:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے 12اور 13 جنوری کو اماراتی صدر کی دعوت پر 2 روزہ متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا،عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ تیسرا دورہ تھا، وزیراعظم کو صدارتی محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورے کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے دوطرفہ ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں سیاسی، دفاعی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے اور انسانی وسائل کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مخصوص اقدام پربات چیت کی۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لئے متحدہ عرب امارات کی مدد پراماراتی صدرکا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مشاورت اور تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، دونوں فریقوں نے انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے، معلومات کے تبادلے اور سفارتی اکیڈمیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیےجبکہ وزیراعظم نے اماراتی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔

اسلام آباد

UNITED ARAB EMIRATES

Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan

PM Shehbaz Sharif