الیکشن کمیشن کے فیصلے پرشرجیل میمن کا بیان سامنے آگیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے سے متعلق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا بیان سامنے آگیا۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اپنا اختیاراستعمال کیا الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کا انتظار ہے اس کے بعد تفصیلی مؤقف دیں گے۔
صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے فوج اور رینجرزدستیاب نہیں ہے، سیکیورٹی الیکشن کمیشن فراہم کرے اور وزارت داخلہ کوخط لکھا تھا،جس پرمعذرت کی گئی تھی، ایک چیزہوچکی ہے تو دوبارہ کیسے ہوگی؟
صوبائی وزیر بلدیاتی سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جب بھی ہوں گے آئین اور قانون کے مطابق ہی ہوں گے۔
ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پیپلز پارٹی کس طرح انتخابات میں جانے سے خوفزدہ ہوسکتی ہے؟ یہ پروپیگنڈہ وہ ہی کرسکتے ہیں جو پیپلز پارٹی سے خوفزدہ ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنا حکم جاری کردیا۔
حکم کے مطابق کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو کی 2 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
Comments are closed on this story.