Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا کی کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2023 09:07am
تصویر: پی پی آئی/فائل
تصویر: پی پی آئی/فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 49 پیسے تک مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ مختلف کیٹیگریز کیلئے قیمتوں میں اضافہ 1 روپے 49 پیسے سے 4 روپے 49 پیسے تک ہوگا۔

یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، نیپرا اتھارٹی نے27 دسمبر کو وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کی تھی۔

فیصلہ کے مطابق ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال ہوئیں، اضافی ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائیں گی۔

nepra

K-Electric