Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان حملہ کیس: ملزم کے بھائی اور بھانجے کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

عدالت کا دونوں کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرنے کا حکم
شائع 13 جنوری 2023 11:06am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان حملہ کیس کے ملزم نوید کے زیرحراست بھائی اور بھانجے کو16 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے

درخواست گزارملزم نوید کی اہلیہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے ، پولیس نے تاحال دونوں افراد کی گرفتاری نہیں ڈالی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ملزم نوید کے بھائی شفیق اور بھانجے علی رضا کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرنے کا حکم دے ۔

عدالت نے آر پی او گوجرانولہ کو دونوں مبینہ ملزمان کو16جنوری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ

واضح رہے کہ 3 نومبر 2022 کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

pti

imran khan

Lahore High Court

Attack on Imran Khan