خیبر پختونخوا، بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑیاں ڈھک گئیں
مقامی افراد شدید برفباری سے مشکلات میں مبتلا
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری نے پہاڑوں کو ڈھک لیا ہے۔
وادی عشیری درہ کمراٹ ڈوگدرہ، لواری، براول اور جاز بانڈہ میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
دیر بالا کے پہاڑوں پر ہونے والے برف باری کے بعد ٹھنڈے ٹھار موسم سے سیاح موسم سے خوب محظوظ رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں کی چھتوں پر کئی فٹ تک برف جم گئی ہے جس کے باعث سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
لواری ٹاپ اور کمراٹ کی جانب آنے والے سیاحوں کو ضلعی انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہے کہ گاڑی استعمال کے وقت برف اسنو چین کا استعمال، گرم ملبوسات ساتھ رکھنے کو یقینی بنائیں۔
Cold Weather
خیبر پختونخوا
Heavy Snowfall
مقبول ترین
Comments are closed on this story.