پی ٹی آئی کل سے احتجاج کرے گی، آج میچ کیلئے رعایت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدرعلی زیدی نے ہفتے سے سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔
علی زیدی نے کہا کہ آج پاک نیوزی لینڈ میچ کی وجہ سےاحتجاج نہیں ہوگا۔
سندھ حکومت کے رات کی تاریکی میں کراچی، حیدرآباد اور دادو میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے پر خرم شیر زمان رد نے عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلتی ہے، ایم کیو ایم مہاجر کارڈ کھیلتی ہے۔
خرم شیرزمان کا رد عمل
آج نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہرشخص کے دل میں عمران خان کا نام لکھا ہے اور ایم کیو ایم کو چیلنج کرتا ہوں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔
خرم شیرزمان نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجبور قومی موومنٹ الیکشن نہیں لڑنا چاہتی جبکہ پورے پاکستان کو الیکشن میں جانا چاہئے۔
رہنما ایم کیوایم رؤف صدیقی کا بیان سامنے آگیا
خرم شیرزمان کے بیان کے رد عمل میں متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیوایم) کے رہنما رؤف صدیقی کہتے ہیں کہ مردم شماری میں شہر کے ساتھ ظلم کیا گیا اور 1 کروڑ لوگوں کو گنا ہی نہیں گیا۔
رؤف صدیقی نے کہا کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کو سیٹیں چھین کر دی گئیں ہیں، جب ایم کیوایم نہیں ہوتی تو کام نہیں ہوتا۔
حافظ نعیم الرحمان کا ردِ عمل
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام پر رات کی تاریکی میں شب خون مارا گیا، جماعت اسلامی آج صبح اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
مزید کہا کہ شہر بھر میں فیصلے کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ہم 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ٹھیک کریں،پھر انتخابات کرالیں اور اگر آرٹی ایس بیٹھتا رہا تو پاکستان کی جمہوریت بھی بیٹھ جائے گی۔
Comments are closed on this story.