Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15جنوری کو انتخابات نہیں ہوں گے، سندھ حکومت کا اعلان

سندھ حکومت نے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لےلیا
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2023 11:28am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15جنوری کو انتخابات نہیں ہوں گے دیگر اضلاع میں شیڈول کے مطابق الیکشن ہوں گے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے۔ سندھ حکومت نے رات کی تاریکی میں بڑا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: متحدہ پھر متحد، 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات رکوانے کا اعلان

رات گئے سندھ کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوں گے، دادو اور مہیڑ میں سیلاب کا پانی کھڑا ہونے سے الیکشن ممکن نہیں، ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات تھے، سندھ حکومت نے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے تحفظات کا سنجیدگی سے لیتی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹنڈومحمدخان،ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ،بدین، مٹیاری اور جامشورومیں انتخابات شیڈول کےمطابق ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم اکٹھی رہے یا الگ، بلدیاتی الیکشن میں شکست سے نہیں بچ سکتی، سراج الحق

محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

دوسری جانب محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جائیں، دادو میں بلدیاتی الیکشن ممکن نہیں، دادو کے تعلقہ میہڑ، خیرپوراورناتھن شاہ میں سیلابی صورتحال ہے، کئی ووٹرز اب بھی اپنے گھروں کو نہیں لوٹ سکے۔

مزید پڑھیں: بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن سندھ

صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سندھ کابینہ نےتھریٹ الرٹ، سیکیورٹی صورتحال پر بھی غورکیا، سیکشن 10 اے کے تحت حلقہ بندیوں کو ختم کیا گیا ہے، سندھ کابینہ نے حلقہ بندیوں کو نوٹیفکیشن واپس لینے کی منظوری دی، سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان کا ردعمل

karachi

Sindh government

postponed

Hyderabad

Dadu

Sindh Local Bodies Election