ریحام خان کی بلال بیگ سے پہلی ملاقات یا بالی ووڈ کی فلم؟
پاکستانی صحافی اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان حال ہی میں مرزا بلال بیگ کے ساتھ تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
جیسے ہی ان کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین اس تجسس میں مبتلا ہو گئے کہ ریحام خان کی اپنے جیون ساتھی کے ساتھ ملاقات کیسے ہوئی۔
بلآخر تمام تجسس کا جواب دینے کے لیے نئے جوڑے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنی پہلی ملاقات کی رومانوی کہانی مداحوں سے شیئر کی جو کسی بالی ووڈ فلم کی کہانی لگتی ہے ۔
ریحام خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟ نفرت کرنے والے کہیں گے کہ یہ ایک ڈرامائی کہانی ہے ۔
ویڈیو میں مرزا بلال بتاتے ہیں کہ امریکہ کے شہر نیویارک کا واقعہ ہے جہاں ریحام خان ایک ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی اور ان کے پاس تقریباً 10 لاکھ مالیت کا ہینڈ بیگ تھا ایسے میں چار آدمی وہ بیگ چھیننے آئے اور اتفاق سے میں اس اسٹیشن سے گزر رہا تھا تو میں ریحام کو ڈاکوں سے بچایا اور یہیں سے ہماری کہانی آگے بڑھی ۔
واضح رہے کہ ریحام نے پہلی بار 1993 میں اعجاز رحمان سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے نے 2005 میں طلاق لے لی۔ریحام نے بعد میں 2014 میں کرکٹر سے سیاست دان بننے والے عمران خان سے شادی کی اور تقریباً ایک سال بعد دونوں نے طلاق کا اعلان کیا۔
Comments are closed on this story.