Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبھی توڑنا پڑے تو وجہ بھی دینا، عاصم اظہر کا درد بھرا انداز

گانے کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم بھی موجود ہیں
شائع 12 جنوری 2023 08:52pm

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا درد ریلیز کردیا، جس میں پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کو فیچر کیا گیا ہے۔

گانے کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے کیپشن میں لکھا کہ درد ریلیز ہوگیا ہے اور ساتھ میں گانے کے بول اور اس کا لنک بھی شیئر کیا۔

گانے کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اس میں عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

میوزک پروڈیوسر قاسم اظہر ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض یاسر جسوال نے انجام دیے ہیں۔

Asim Azhar

Dur e Fishan Saleem