Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم پاکستان ضم ہو رہی، صاف ستھری پارٹی کو دوبارہ لانچ کر رہے ہیں: فاروق ستار

ماضی کو چھوڑ کو کراچی سمیت پورے سندھ کی تعمیر نو میں کردار ادا کریں گے، ایم کیو ایم رہنما
شائع 12 جنوری 2023 05:05pm
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار۔ فوٹو — فائل
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار۔ فوٹو — فائل

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تینوں دھڑے آپس میں ضم ہو رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہم نےبہت سے نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کیا، ہمیں نوجوانوں کو آگے لاکرانہیں قیادت سونپنی ہے اور نوجوانوں کو ایم کیو ایم پاکستان کے ووٹ بینک سے جوڑیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ آج مظلوم حق پرست عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان یکجا ہو رہی ہے، پارٹی تینوں دھڑے آپس میں ضم ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کارکنوں کے ساتھ ہم ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد سینٹر جا کر صاف ستھری ایم کیو ایم کو دوبارہ لانچ کر رہے ہیں اور ہم ماضی کو چھوڑ کو کراچی سمیت پورے سندھ کی تعمیر نو میں کردار ادا کریں گے۔

karachi

MQM Pakistan

Farooq Sattar

mqm reunification