Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

مشترکہ پارلیمانی اجلاس کے معاملے پر صدر اور حکومت میں تناؤ برقرار

مشترکہ اجلاس نہ بلوانے پرصدر کیخلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ پارلیمانی ذرائع
شائع 12 جنوری 2023 02:26pm

حکومت اورصدرمملکت عارف علوی کے درمیان پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانےکے معاملے پرتناؤبرقرارہے۔

صدر عارف علوی نے 12جنوری کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکی دوسری سمری بھی مسترد کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرکو آج مشترکہ اجلاس بلانےکی دوسری سمری بھجوائی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل منظورکرواناچاہتی ہے جبکہ صدراس بل کومسترد کرکے توثیق سےانکارکرچکے ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق آرٹیکل 48 کےتحت صدروزیراعظم کی ایڈوائس کا پابند ہے۔ صدر کی جانب سے سمری کو صرف 10 دن کے لیے ہی روکا جاسکتا ہے اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشترکہ اجلاس نہ بلانا آئین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہ بلوانے پرصدر کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Shehbaz Sharif

Arif Alvi

joint session