Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار خاتون جاں بحق

غریب لوگ ہیں پولیس کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے، شوہر
شائع 12 جنوری 2023 02:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے ملیرہالٹ میں پولیس ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پرسوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

خاتون شوہرکے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہی تھیں کہ پولیس کے ٹرک کی ٹکر سے گرکرموقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ پولیس ٹرک غلط سمت سےآرہا تھا۔

حادثے کے بعد پولیس ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔

متاثرہ شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں، پولیس کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔

karachi

traffic accident

Police truck