ویڈیو لیک کیس: عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش
عامر لیاقت کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمارکی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر 2022 کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نےعدالت سے حتمی چالان کیلئے مہلت دیے جانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کےگواہ پنجاب میں ہیں جنہیں نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔ گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے ہیں۔
اس پرملزمہ کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ دو ماہ گزرنے کے باوجود مقدمے کا حتمی چالان جمع نہ کرایا گیا 2 ماہ بعد بھی تفتیشی افسروقت مانگ رہا ہے۔
دانیہ کے وکیل نے عدالت سے ایف آئی اے کو مزید مہلت نہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عامرلیاقت تواپنی زندگی میں ہی دانیا شاہ کومعاف کرچکے تھے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر چالان میں مواد ہوا تو ٹرائل چلائیں گے بصورت دیگر آرڈرجاری کریں گے۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر عبوری چالان پرفیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.