Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ٹمبرمارکیٹ کے تاجروں نے بینک منیجرز کو تالے تھما دیے

لیٹرآف کریڈٹ (ایل سیز) نہ کھولے جانے کیخلاف اسٹیٹ بینک کے باہراحتجاج
شائع 12 جنوری 2023 01:28pm
فوٹو۔۔۔۔۔اسکرین گریب آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔اسکرین گریب آج نیوز

کراچی میں ٹمبر مارکیٹ کے تاجر لیٹرآف کریڈٹ (ایل سیز) نہ کھولے جانے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، تاجروں نے ٹمبرمارکیٹ سے ریلی نکالتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے باہراحتجاج کیا۔

ایل سیز نہ کھولے جانے کے کاروبار میں مشکلات کا شکار تاجروں نے اسٹیٹ بینک کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

ٹمبرمارکیٹ کے تاجروں نے گدھا گاڑیوں پراحتجاجی ریلی نکالی۔

تاجروں نے اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ایل سیز نہ کھولے جانے کے خلاف بینکوں کےمینجرز کو تالے تھما دیے۔

karachi

traders

timber market