Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا دورہ یو اے ای: 2 بلین ڈالرز قرضہ رول اوور، ایک بلین ڈالر اضافی قرض پر اتفاق

شہبازشریف کی دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران کیا مصروفیات ہوں گی
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2023 03:55pm
وزیراعظم شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
وزیراعظم شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر کی متحدہ عرب امارات پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں اماراتی صدر نے 2 بلین امریکی ڈالرز کے موجودہ قرض کو رول اوور کرنے اور ایک بلین امریکی ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ملاقات میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم کا ابوظہبی میں خیرمقدم کیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے گرانقدر تعاون کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے برادر ملک میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید گہرا کرنے، شراکت داری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے انضمام کے مواقع کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے شیخ محمد بن زید کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔ تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔

وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ، وزیراعظم

دوسری جانب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے سعودی عرب کی امداد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی فنڈ کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان میں سعودی عرب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے ایک ارب ڈالر کی امداد کے اعلان پر سعودی عرب کی عوام اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پرسعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

اسلام آباد

UNITED ARAB EMIRATES

PM Shehbaz Sharif