Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمائما خان فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کی شُکرگزار

جمائما پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کررہی ہیں
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2023 04:05pm

برطانوی فلمسازو پروڈیوسراورسابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کی شکر گزار ہیں۔

جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹوکے ساتھ دلکش تصویر شیئرکی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

فنڈ ریزنگ ایونٹ میں مدد کرنے پرفاطمہ بھٹو کا شکریہ ادا کرنے والی جمائما نے لکھا کہ، ’پاکستانی نیوزچینلز شایدآگے بڑھ چکے ہیں لیکن لاکھوں پاکستانیوں کو اب بھی مدد کی شدید ضرورت ہے۔‘

جمائما نے مدد کے خواہشمند افراد کیلئے سیلاب متاثرین سے متعلق بنائے گئے پیج کا لنک بھی شیئرکیا۔

اس ٹویٹ پرصارفین کی بڑی تعداد نے جمائما اور فاطمہ بھٹو کو اقدام پرسراہتے ہوئے تبصرے کیے۔

imran khan

Jemima Goldsmith

Flood victims

Fatima Bhutto

jemima Khan

Pakistan Floods 2022