بڑی خبر، بھارت کے اندر اور سرحدی علاقے میں میانمار کی فضائی کارروائی
فضائی کارروائی میں دہشتگرد تنظیم سے منسلک متعدد دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات
بھارتی ریاستی دہشتگردی کے شکار میانمار سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، میانمار نے بھارت کے ساتھ سرحدی علاقے میں فضائی کارروائی کی ہے اور تھانتلانگ میں چن نیشنل آرمی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت کے اندر بھی کچھ کیمپس کو نشانہ بنایا گیا۔
فضائی کارروائی میں تنظیم سے منسلک متعدد دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جبکہ تنظیم کے کیمپ وکٹوریا ہیڈکوارٹر کی متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔
میانمار کی سرحد پر مکتی باہنی طرز پر تربیتی کیمپ قائم تھا۔
چن نیشنل فرنٹ میانمار میں سیاسی عدم استحکام کے لئے سرگرم ہے اور میانمار میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔
بھارت بطور ریاست جنوبی ایشیا میں دہشتگردی کا کنٹرول روم بنا ہوا ہے۔
india
Myanmar Air Force
Chin National Front
مقبول ترین
Comments are closed on this story.