Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی سیٹھی دنیا کے بڑے گلوکاروں کے ساتھ دھوم مچائیں گے

میوزک کا یہ میلہ 14 اپریل سے شروع ہوگا
شائع 11 جنوری 2023 10:21pm

پاکستانی گلوکارعلی سیٹھی کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں منعقد ہونے والے سالانہ موسیقی اور فنون میلہ کوچیلا میں دنیا بھر کے بڑے گلوکاروں کے ساتھ اسٹیج پر دھوم مچائیں گے۔

کوچیلا میوزک فیسٹول ہر سال کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں منعقد کیا جاتا ہے،اس برس بھارتی گلوکارہ دلجیت دوسنجھ اورڈیسپاسیٹو سمیت بھی اس میلے کا حصہ بن رہے ہیں، اس سال اس میلے میں دنیا بھر سے 160 سے زائد گلوکار پرفارم کریں گے۔

علی سیٹھی معروف میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے دوسرے پاکستانی موسیقار بن جائیں گے۔

اس سے قبل امریکن پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بھی اس میلے میں شرکت کی اور اپنی آواز سے شائقین کا دل جیتا تھا ۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے مداحوں کو بتایا کہ وہ 14 اپریل سے شروع ہونے والے موسیقی کے اس میلے میں پرفارم کرینگے ۔

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی، جنہوں نے گزشتہ سال اپنے ہٹ گانے ’پسوری‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تاہم اب اس سال اپریل میں ہونے والے کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں پرفارم کریں گے۔

موسیقی کا یہ میلہ 14 سے 16 اپریل اور 21 سے 23 اپریل 2023 تک دو ویک اینڈ پر منعقد ہوگا۔

Ali Sethi