وزیراعظم کا گندم کے موجودہ ذخائر پر اطمینان کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر پر اطمینان کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیر صدارت آٹے کی قلت پر اجلاس ہوا جس میں ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا گیا۔
حکام نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، سیزن کے اختتام پر گندم کا اسٹاک 1.4 ملین ٹن ہوگا جس پر شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
شہباز شریف نے صوبوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے گندم کی ملز تک بروقت رسد یقینی بنائیں، صوبے بروقت ترسیل کے لئے گورننس بہترب نائیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Comments are closed on this story.