Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خود مختار بورڈ تشکیل دینے پر غور

بورڈ سیلاب زدگان کی بحالی پر کوآرڈینیشن کا ذمہ دار ہونے کے ساتھ سالانہ جائزہ بھی پیش کرے گا
شائع 11 جنوری 2023 07:52pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جنیوا ڈونرز کانفرنس کے وعدوں پر عمل درآمد کے لئے وفاقی حکومت نے کام تیز کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کی ہدایت پر وزارت منصوبہ بندی اور دیگر محکمے فوری اقدامات لیں گے، فنڈز منتقلی کو شفاف بنانے کی حکمت عملی کے لئے سیلاب زدگان بحالی کے کاموں پرخود مختار بورڈ تشکیل دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خود مختار بورڈ قومی سطح پر تشکیل دیا جائے گا جو تعمیر نو کے کاموں کی نگرانی کرےگا، بورڈ سیلاب زدگان کی بحالی پر کوآرڈینیشن کا ذمہ دار ہونے کے ساتھ سالانہ جائزہ بھی پیش کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ نظام لازم قرار دینے پر بھی غور کر رہی ہے جس کے تحت پالیسی اینڈ اسٹریٹجی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جب کہ منصوبوں کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گی۔

Federal govt

Geneva Conference

Pakistan Floods 2022