Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے پر تحریری فیصلہ جاری

عدالت نے فل بینچ بنانے کی سفارش کرنے کا تحریری فیصلہ دے دیا۔
شائع 11 جنوری 2023 05:19pm

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تحریری فیصلہ جسٹس جواد حسن نے جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کو تاحکم ثانی کارروائی کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کی گئی ہے.

متن میں کہا گیا کہ عدالت فل بینچ بنانے کی سفارش کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتی ہے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہرکررکھے ہیں۔

عدالت نے جمعرات کو درخواست میں اٹھائے گئے نکات کو تصفییہ طلب قرار دیتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا تھا۔

Lahore High Court

Election commission of Pakistan