Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، بجلی 7 روپے 43 پیسے سستی

الیکٹرک کیلئے نومبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں کمی کی منظوری
شائع 11 جنوری 2023 03:56pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بڑے بڑے بجلی کے بلوں سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی۔ نیپرا نے کیلئے بجلی 7 روپے 43 پیسے سستی کردی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے نومبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔

تاہم، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 7 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو عوامی سماعت کی۔

اس سے قبل اکتوبر کی فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) صارفین سے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کی گئی تھی۔

نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے 4 روپے 98 پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا۔ جبکہ اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہوگا۔

nepra

karachi

K-Electric

Fuel adjustment charges