Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے کے وکیل کی فیروز خان کو بیٹے سے گھرمیں ملنے کی پیشکش

گزشتہ سماعت پر اداکار بچوں کی بیماری کے باعث نہیں مل پائے تھے
شائع 11 جنوری 2023 03:30pm

اداکار فیروز خان اوران کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات کے کیس میں بچوں کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیے گئے، علیزے پر تشدد سے متعلق کاغذات کی تصدیق پرسماعت 4 فروری کو ہوگی۔

فیروز خان فیملی کورٹ شرقی میں پیش ہوئے جہاں گزشتہ سماعت میں بچوں کو والد سے نہ ملوانے پرعدالت کی جانب سے طلب کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔

آج سماعت کے دوران علیزے کے وکیل کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ فیروز خان چاہیں تو بچوں سے عدالت کے بجائے اپنے گھر میں مل سکتے ہیں۔

علیزے کے وکیل بیرسٹرقائم شاہ نے کہا کہ فیروز خان بیٹے سلطان کو عدالت میں ملاقات والے روزصبح گھر سے لے جا سکتے ہیں، اس حوالے سے فیروز خان کو پہلے بھی پیشکش کی تھی۔

علیزے کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ لگتا ہے فیروز خان اپنے بچوں سے ملنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں۔

عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے فیروزخان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار روپے ماہانہ اخراجات دینے کا حکم بھی دے رکھا ہے جو ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے ادا کرنے ہوں گے۔

فیروز اورعلیزے کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اداکار نے بیٹے سلطان اور بیٹی فاطمہ کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

Feroze Khan

Alizah Sultan