Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھل گیا، ویڈیو وائرل

دنیا کے سرد ترین علاقے سے ٹیک آف کرتے ہی دروازہ کھلنے پرمسافر خوفزدہ
شائع 11 جنوری 2023 12:56pm

فضائی سفرکرنے والوں نے شاید ہی کبھی سوچا ہو کہ دوران پرواز جہاز کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے۔ روس کے ایک طیارے میں سوار مسافروں کو ایسی ہی خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو کے مطابق مسافروں کو طیارے کا پچھلا دروازہ کھلنے کے بعد شدید خوف کے لمحات کا سامنا کرنا پڑا۔

دنیا کے سرد ترین علاقے سے ٹیک آف کرتے وقت اس مسئلے کا سامنا کرنے والے طیارے میں کل 25 مسافر سوار تھے۔

سائنسی لحاظ سے جائزہ لیا جائے تودوران پروازجہاز کا دروازہ دباؤ کے عنصر کی وجہ سے نہیں کھل سکتا لیکن اس معاملے میں ایسا لگتا ہے کہ طیارہ کم اونچائی پر تھا کیونکہ اس نے بمشکل ٹیک آف کیا تھا اور ابھی زیادہ بلندی تک نہیں پہنچا تھا۔ واضح رہےکہ مسافر طیارے عام طور پر 10 ہزار سے 12ہزارمیٹرکی بلندی پر پرواز کرتے ہیں جہاں ہوا کے دباؤ کی وجہ سے دروازہ نہیں کھل سکتا۔

سامنے آنے والے ویڈیو کلپ کے مطابق مشرقی سائبیریا کے یاکوتسک علاقے کے شہر میگن سے اڑان بھرنے والے ”ایرواینٹونوف“ نامی طیارے سے سامان دروازہ کھلنے کے بعد ہوا میں اڑتا دکھائی دے رہا ہے،

طیارے کا جو دروازہ دوران پرواز کھلا اسے عموماً چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اورعملہ پابند ہوتا ہے کہ اس دروازے کو مضبوطی سے بند کیا جائے۔

مشرقی سائبیریا میں درجہ حرارت منفی 41 ہے تاہم دروازہ کھلنے کی وجہ سے شدید سردی کے باوجود طیارے کے پائلٹ نے مسافروں کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔

russia

Russian Flight

Plane door opens