ورلڈ بینک نے پاکستانی معیشت کی ترقی میں مزید کمی کا امکان ظاہرکردیا
ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں پاکستانی معیشت 2 فیصد تک ترقی کرسکتی ہے، اس سے پہلے یہ اندازہ 4 فیصد تھا۔
ورلڈ بینک کی اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال عالمی معیشت میں صرف 1.7 فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ جون میں اس کی پیش گوئی 3 فیصد کی گئی تھی۔
ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے مطابق مندی وسیع پیمانے پر ہوگی اور دنیا کے تقریباً ہر حصے میں لوگوں کی آمدنی میں اضافہ سست ہونے کا امکان ہے۔
رواں سال روس کی معاشی ترقی کا اندازہ منفی 2 فیصد سے بھی کم ہے، جبکہ یوروزون میں صفر فیصد، امریکا اور جاپان میں تقریبا ایک فیصد، چین ساڑھے 4 فیصد، بنگلہ دیش 5 فیصد اور بھارت میں ترقی کی شرح 4 فیصد سے زائد رہنے کا تخمینہ ہے۔
رپورٹ میں حالات کا ذمہ دار روس کے یوکرین پر حملے اور وبائی امراض کے اثرات سے پیدا ہونے والے متعدد عوامل کو ٹھہرایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.