Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف کامیڈین ماجد جہانگیر چل بسے

ماجد جہانگیرنے مزاحیہ خاکوں کے پروگرام 'ففٹی ففٹی' سے شہرت پائی
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2023 11:21am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

پی ٹی وی کے مزاحیہ شوففٹی ففٹی کےمرکزی کردار ماجد جہانگیر آج ہم سے بچھڑ گئے۔ ماجد جہانگیرکامیڈی کرداروں اور تضحیکی خاکوں کے لیے مشہور تھے۔

انہوں نے دو دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر کے دوران 35 سے زائد اسٹیج شوز اور 4 اردو فلموں میں پرفارم کیا۔ مرحوم کی تدفین آج کراچی میں جائے گی.

ماجد جہانگیر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز معین اختر کے شو ’’سات رنگ‘‘ سے کیا جو پی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔ 1979 میں انہوں نے پی ٹی وی کے مزاحیہ شو ففٹی ففٹی میں اسماعیل تارا، زیبا شہناز، بشریٰ انصاری، اور اشرف خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ شو ملک بھر میں بہت مقبول ہوا اور 1985 تک ماجد جہانگیراس شو کی مرکزی کاسٹ میں رہے۔

ماجد جہانگیر امریکہ میں بھی رہے۔ 23 سال بعد پاکستان واپس آکر 2010 سے 2021 تک انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز پر کامیڈی شوز میں حصہ لے کر اپنے کیریئر کو زندہ رکھا۔1980 کی دہائی میں انھیں ففٹی ففٹی شو کے لیے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ اور 2020 میں تمغہ امتیاز دے کر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا.

ایک ماہ قبل بیڈ سے گرنے کی وجہ سے ان کے مہرے کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی جسکی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں داخل تھے اور ان کو سانس کا مرض پہلے سے ہی لاحق تھا جو اب شدت اختیار کر گیا۔

ماجد جہانگیر کے بیٹے فہد میت لینے کراچی سے لاہور جائیں گے، ان کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔

Majid Jahangir

Fifty Fifty