Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کا فول پروف سکیورٹی کیلئے آئی جی سندھ کو خط

چیف الیکشن کمشنر کی سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انتخابات کی نگرانی کیلئے کراچی پہنچنے کی ہدایت
شائع 10 جنوری 2023 10:51pm
انتخابات  کو صاف و شفاف اور پُرامن ماحول میں کرانے کی ہدایت۔ فوٹو — فائل
انتخابات کو صاف و شفاف اور پُرامن ماحول میں کرانے کی ہدایت۔ فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن نے فول پروف سکیورٹی کے لیے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کراچی اور حیدرآباد میں 15جنوری سے الیکشن حوالہ دیتے ہوئے شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے سخت اقدامات اور انتخابات کو صاف و شفاف اور پُرامن ماحول میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کرنے کے لئے کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی جس کے تحت وہ کل شہر قائد پہنچیں گے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی انتخابات کے لئے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کی تعینات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم کی درخواست مسترد، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری کو ہی ہوں گے

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 15 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کروائے جائیں، انتخابات پرانی ووٹر لسٹوں کے تحت ہی ہوں گے۔

ECP

karachi

Sindh Police

Sindh Local Bodies Election