Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر پنجاب کا اپنے آئینی حکم نامے کی تعمیل نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار

گورنر کے اقدامات عدالت میں چیلنج کرنا بے بنیاد ہے، بلیغ الرحمان
شائع 10 جنوری 2023 10:07pm
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان۔ فوٹو — فائل
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان۔ فوٹو — فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بلیغ الرحمان نے کہا کہ گورنر کا آئینی اختیار ہے کہ وہ اسمبلی کا اجلاس بلائے اور وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے پابند کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، آئینی استحقاق کو استعمال کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو اعتماد کے ووٹ کے لئے پابند کیا، اگر وہ ووٹ لینے کے قابل ہوتے تو اب تک لے چکے ہوتے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کو آئینی اختیارات میں مداخلت کا اختیار اور حق نہیں، ان کے اقدامات اور خاموشی غیر آئینی و غیر قانونی ہے جب کہ گورنر کے اقدامات عدالت میں چیلنج کرنا بھی بے بنیاد ہے۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ اسپیکر کے اقدامات اختیارات کی تقسیم کے اُصول کی نفی ہیں، آئین کی اس حد تک نفی اور خلاف ورزی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Vote of Confidence

baligh ur rehman