Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈکیت بے قابو، چائے ہوٹل کے ساتھ عالمی کھلاڑی بھی لُٹ گئے

متاثرین صبح سویرے چائے کے ہوٹل پر ناشتہ کرنے آئے تھے
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2023 10:03pm
فوٹو — اسکرین گریب/ سی سی ٹی فوٹیج
فوٹو — اسکرین گریب/ سی سی ٹی فوٹیج

کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے چائے کے ہوٹل پر صبح سویرے ناشتہ کرنے آنے والے شہریوں کے ساتھ اسلحے کے زور پر اسنوکر کے عالمی کھلاڑی کو بھی لوٹ لیا۔

بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں عید گاہ گراؤنڈ شان الٰہی مسجد کے قریب کوئٹہ غلام ہوٹل پر تین رکنی ڈکیت گروہ نے دھاوا بولا، ہوٹل پر موجود 13 افراد سے لوٹ ماری کرتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی اور درجن سے زائد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرین صبح سویرے چائے کے ہوٹل پر ناشتہ کرنے آئے تھے جو قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔

دوسری جانب محمود آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں اسنوکر کلب میں منصوبہ بندی اور ریکی کے بعد واردات کی گئی جس میں سابق انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر محمد بلال سمیت 25 افراد کو لوٹ لیا گیا۔

ڈاکو اسنوکر کلب کے کاؤنٹر سے ڈھائی لاکھ روپے، 25 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سابق انٹرنیشل اسنوکر پلیئر محمد بلال کا کہنا ہے کہ پنجاب سے نیشنل گیم کے لئے کراچی آئے تھے۔یہ واقعہ 6 جنوری کو پیش آیا۔

اسنوکر کلب میں داخل ہوتے وقت ملزمان نے ماسک سے چہرے چھپائے ہوئے تھے، ملزمان نے کلب میں موجود تمام لوگوں کو قطار میں کھڑا کر کے اطمیمان سے 6 منٹ تک لوٹا اور تمام قیمتی سامان ایک تھیلے میں ڈالر کر با آسانی سے فرار ہوگئے۔

karachi

Robbery

Karachi Street Crimes

Snatching