Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 60 اور کمرشل سلنڈر 230 روپے مہنگا

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تین ہزار روپے اور کمرشل سلنڈر 11 ہزار 350 روپے پر آگیا
شائع 10 جنوری 2023 07:49pm
اسلام آباد میں گیس 260 روپے فی کلو پر پہنچ چکی ہے۔ فوٹو — فائل
اسلام آباد میں گیس 260 روپے فی کلو پر پہنچ چکی ہے۔ فوٹو — فائل

مارکیٹنگ کمپنیز نے مائع پیٹرلیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 جب کہ کمرشل سلنڈر یکدم 230 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تین ہزار روپے اور کمرشل سلنڈر 11 ہزار 350 روپے پر آگیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جنوری کے لئے ایل پی جی کی قیمت 204 روپے فی کلو مقرر کی ہے جب کہ حالیہ قیمت میں اضافے کے خلاف ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا کی قیمت پر گیس دستیاب نہیں، اسلام آباد میں گیس 260 روپے فی کلو پر پہنچ چکی ہے۔

عرفان کھوکر کے مطابق مری اور پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 270 روپے فی کلو جب کہ گلگت بلتستان، اسکردو میں ایل پی جی 300 روپے کلو ہوگئی۔

OGRA

karachi

LPG price

LPG Gas