Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

دس گرام سونے کی قیمت میں یکدم 2 ہزار 829 روپے کی کمی
شائع 10 جنوری 2023 07:18pm
فی تولہ سونا 3300 روپے سستا ہوگیا۔ فوٹو — فائل
فی تولہ سونا 3300 روپے سستا ہوگیا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج یکدم بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3300 روپے سستا ہوکر فی تولہ سونا 1 لاکھ 81 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 864 روپے پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کا بھاؤ 1875 ڈالر ہوگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan