Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتظار ختم، پٹھان کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا

فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
شائع 10 جنوری 2023 06:07pm

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم میں جان ابراہم ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک انڈر کوور روسی ایجنٹ ہیں اور انڈیا میں تباہی مچانے آئے ہیں جبکہ دیپیکا شاہ رُخ کے ساتھ خاتون انڈر کور فوجی کا کردار نبھا رہی ہیں جس کا کام انڈیا کی حفاظت کرنا ہے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پٹھان نام کے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کیلئے اس کا مذہب، ذات اور نام سب اس کا ملک ہے، فلم میں شاہ رُخ خان پٹھان کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔

فلم کے ٹریلر میں شاہ رُخ کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ جب پٹھان کے گھر پر پارٹی رکھو گے تو پٹھان مہمان نوازی کرنے تو آئے گا ساتھ پٹاخے بھی لائے گا۔

یشراج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کو ہندی، تامل اور تیلیگو زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔

Pathaan