Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارکان کی تعداد مکمل رکھیں، عدالت نے کہا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے، عمران خان

ہماری تیاریاں مکمل ہیں سازشوں سے نہیں گھبرائیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 10 جنوری 2023 05:55pm
پی ٹی آئی چیرئمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیرئمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان خان نے پارٹی عہدیداران کو پنجاب اسمبلی ارکان کی تعداد مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسدعمر،ا عجاز چوہدری سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل کے کوآرڈینیٹرز اور پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار شریک ہوئے۔

اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے اور اپنی اپنی ڈویژن کے ارکان سے رابطوں پر ہر کوآرڈینیٹر نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ارکان کی تعداد مکمل رکھی جائے، عدالت نے کہا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں سازشوں سے نہیں گھبرائیں گے۔

pti

imran khan

lahore

Vote of Confidence