Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعتماد کا ووٹ: پی ڈی ایم کے رابطے تیز، ق لیگ اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو مختلف پیشکش

آصف زرداری لاہور میں تخت پنجاب کے حصول کے لیے وفاقی وزراء کی معاونت کریں گے۔
شائع 10 جنوری 2023 04:25pm

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پر اعتماد کے ووٹ کا معاملہ گزرتے دن کے ساتھ قریب آتا جارہا ہے اور اسی لئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آصف زرداری کی کل لاہور آمد متوقع ہے۔

سابق صدر لاہور میں تخت پنجاب کے حصول کے لیے وفاقی وزراء کی معاونت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے، ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کےلیے مختلف پیشکش کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو آئندہ پارٹی ٹکٹ دینے کی آفرز ہوئیں۔

پی ڈی ایم نے اپنی توجہ خصوصی طور پر خواتین اور اقلیتی ارکان اسمبلی پر مرکوز کر رکھی ہے۔

pti

Asif Ali Zardari

lahore

PPP

PMLQ

Vote of Confidence