Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی کے خلاف بنوں کے تاجر رہنما کا انوکھا احتجاج

تاجر رہنما نے خود کو پنجرے میں بند کرلیا
شائع 10 جنوری 2023 03:22pm
Bannu doctor cages himself to shame govt over inflation

بنوں میں مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج دیکھنے میں آیا جہاں تاجر رہنما نے خود کو پنجرے میں بند کرلیا۔

ملک میں جاری مہنگائی کی شدید لہر سے پریشان بنوں کے تاجررہنما ڈاکٹرعبدالرؤف قریشی نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے خود کو پنجرے میں بند کرلیا۔

تاجررہنما نے اپنے تحفظات بتاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو غریبوں کی آہیں سنائی نہیں دے رہیں۔ عوام پریشانی کا شکار ہیں اور حکمران خواب خرگوش سو رہے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالرؤف قریشی نے مزید کہا کہ ملک مں آٹا نایاب اور چینی گھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہے ۔ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے۔

protest

Bannu

traders