Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخواہ اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے مرحوم رُکن کے دستخط بھی شامل

جلد بازی کہیے یا کچھ اور کہ فہرست پُرانی نکلی
شائع 10 جنوری 2023 01:15pm
تصویر: کے پی اسمبلی
تصویر: کے پی اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن ارکان کی جانب سے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں دنیا سے رخصت ہوجانے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے دستخط بھی پائے گئے۔

صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے درمیان مشاورت کے بعد بدامنی، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل پر اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروائی گئی تھی۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن کے بعد صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جب ارکان اسمبلی کی دستخط شدہ فہرست طلب کیے جانے پر عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین نے فہرست جمع کروائی لیکن جلد بازی کہیے یا کچھ اور کہ یہ فہرست پرانی تھی ۔

فہرست میں سوات سے تعلق رکھنے والے مرحوم رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کا نام اوردستخط بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقارخان 30 اپریل 2022 کو چل بسے تھے.

ان کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر کرائے گئے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے فضل مولا رکن اسمبلی منتخب ہوئے جنہوں نے جولائی 2022 میں حلف اٹھایا۔

pti

ANP

Fazal Maula

KP Assembly

Waqar Ahmed Khan