Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوئٹر پر طویل تحریر کی اجازت، الفاظ بولڈ بھی ہوں گے

اس فیچر کا عندیہ ایلون مسک کی جانب سے نومبر 2022 سے دیا جارہا تھا
شائع 10 جنوری 2023 11:47am

ٹوئٹر صارفین اب کئی تھریڈزمیں اپنی بات پہنچانے کی مشقت سے بچ پائیں گے، نئے مالک ایلون مسک نے فروری میں طویل ٹویٹس کا فیچر متعارف کروائے جانے کی خوشخبری سُنادی۔

اس سے قبل ٹوئٹرخریدنے والے ایلون مسک آنے والے دنوں میں اس پلیٹ فارم پر متعدد تبدیلیاں لانے کااعلان کرچکے تھے۔

اس نئے فیچر کے تحت ٹویٹس کے الفاظ کو اپنی منشاء سے بولڈ، انڈرلائن یا اٹالین کیا جاسکے گا۔

حال ہی میں اپنی ٹویٹ میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے یوزر انٹرفیس کو بدلا جارہا ہے۔ اور فروری کے آغاز میں میں ٹوئٹر پر زیادہ طویل ٹویٹس کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا۔

اس فیچر کا عندیہ ایلون مسک کی جانب سے نومبر 2022 سے دیا جارہا ہے تاہم بالآخرانہوں نے بتادیا ہے کہ ایسا کب سے کیا جارہا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ایک ٹویٹ کے حروف اب 280 کے بجائے بڑھا کر کتنے کیے جاسکتے ہیں۔

ایلون مسک کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ٹوئٹر میں دائیں بائیں swipe کرکے نیوز فیڈ کے مختلف سیکشنز تک رسائی دی جائے گی۔ اور یوزرانٹرفیس تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے میں بک مارک بٹن ایک ہفتے بعد متعارف کرایا جائے گا۔

آغاز میں ایک ٹویٹ میں صرف 140 حروف استعمال کیے جاسکتے تھے تاہم 2017 میں ان کی تعداد بڑھا 280 کی گئی تھی۔

زیادہ تفصیلات لکھنے کے خواہشمند صارفین جنہیں ایک ہی تھریڈ میں کئی ٹوئیٹس کرنا پڑتے تھے، اب اس نئے فیچر کی بدولت خاصی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

ٹویٹر

Elon Musk

long form tweets