Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ

پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا
شائع 10 جنوری 2023 08:46am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان

کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک موڑ کاٹتے ہوئے پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والا اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں، پاک بزنس ایکسپریس کی 16 ویں کوچ ٹریک سے اتری۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث تیزگام، فرید ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا تاہم حادثے کا شکار پاک بزنس ایکسپریس کو متبادل بوگی لگا کر لاہورروانہ کر دیا گیا ۔

پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اترنے کے سبب تقریباً ساڑھے 3گھنٹے اپ ٹریک معطل رہنے کے بعد بحال کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجہ معلوم نہ کی جاسکی، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Derail

pak business express

rohri railway station

up track