Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی؟

اداکارہ اشنا شاہ کی منگنی گزشتہ ماہ دسمبر میں ہوئی تھی
شائع 10 جنوری 2023 12:18am

معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی حمزہ امین سے حال ہی میں منگنی ہوئی ہے اور اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ وہ اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی ۔

رپورٹ کے مطابق نجی چینل کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے حمزہ امین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اور اشنا شاہ رواں برس آئندہ ماہ یعنی فروری میں شادی کرلیں گے ۔

انہوں نے اپنی منگیتر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اشنا نے ہمیشہ میری حمایت کی اور گالف مقابلوں کے دوران میری حوصلہ افزائی کی۔

یاد رہے کہ حمزہ امین پاکستان کے پہلے گالفر ہیں جنہوں نے عالمی ٹورنامنٹ وَن ایشیا گالف ٹور کے لیے 2015ء میں کوالیفائی کیا تھا ، انہیں کئی مرتبہ اشنا شاہ کے ساتھ دیکھا گیا ۔

اداکارہ نے اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحون کو نئے سال کی مبارکباد دی تھی ۔

Ushna Shah