Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی

وزیر خزانہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی و نقصانات کے ازالے میں مدد پر عالمی اداروں کا شکریہ ادا کیا، وزارت خزانہ
شائع 09 جنوری 2023 11:47pm
اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات۔ فوٹو — وزارت خزانہ
اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات۔ فوٹو — وزارت خزانہ
وزیر خزانہ کی جنیوا میں آئی ڈی بی کے صدر کے نشست۔ فوٹو — وزارت خزانہ
وزیر خزانہ کی جنیوا میں آئی ڈی بی کے صدر کے نشست۔ فوٹو — وزارت خزانہ
اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف سے جنیوا میں سائیڈ لائن پر بیٹھک۔ فوٹو — وزارت خزانہ
اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف سے جنیوا میں سائیڈ لائن پر بیٹھک۔ فوٹو — وزارت خزانہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف، عالمی بنک کے نائب صدر اور اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے صدر سے جنیوا میں سائیڈ لائن پر ملاقاتیں کیں۔

جنیوا میں پاکستان ریزلینٹ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کر کے سیلاب متاثرین کی بحالی و نقصانات کے ازالے میں عالمی بینک کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر سے ملاقات ہوئی جس میں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں علاقائی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف قرض پروگرام مکمل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے صدر اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک محمد الجاسر سے بھی ملاقات کی، بیٹھک کے دوران اسحاق ڈار نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں آئی ڈی بی کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

World Bank

Ishaq Dar

IMF

Geneva

Geneva Conference

ISDB