Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نا اہل اور نا لائق ٹولا جینوا سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے گا، عمران خان

معیشت کو سنبھالنے کے دعویدار اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 09 جنوری 2023 10:16pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل اور نا لائق ٹولا جینوا سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے گا۔

زمان پارک میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے راسخ الٰہی کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال جب کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس اور اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

اس دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے معیشت تباہ کردی، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے مگر معیشت کو سنبھالنے کے دعویدار اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاؤ لشکر سمیت جینوا جاکر بھیک مانگتے انہیں شرم نہیں آتی، نا اہل اور نا لائق ٹولا جینوا سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے گا، اقتدار کی ہوس میں اندھے حکمران مہنگائی کا طوفان لائے، اگر آج معیشت نہ سنبھلی تو کل اس کا نقصان ریاست کو ہوگا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی سمت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ہر فیصلے پر ساتھ کھڑے رہیں گے۔

imran khan

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Geneva Conference