Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی مہندی کی تصاویر وائرل

یوٹیوبر کی اہلیہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے
شائع 09 جنوری 2023 09:59pm

پاکستانی مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی شادی کی تقریبات کا آغاز مایوں کی تقریب سے ہوگیا۔

یوٹیوبر نے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنی اہلیہ عروج جتوئی کی رسم مایوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

رسم مایوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہی ان کے مداحواں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں یوٹیوبر نے عروج جتوئی سے منگنی اور نکاح انتہائی سادگی کے ساتھ کیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی نے مداحوں سے اپنی دلہن عروب جتوئی کا تعارف ’لوآف مائی لائف‘ لکھ کرکروایا تھا۔

Ducky Bhai