Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی رہنماؤں نے توپوں کا رُخ جنیوا کانفرنس کی طرف موڑ لیا

پیسے تو نہیں آئے لیکن کئی لاکھ ڈالر وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے دورے پر لگ گئے، فواد چوہدری
شائع 09 جنوری 2023 05:01pm

جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی امداد کیلئے متعدد اعلانات کئے گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے اپنی توپوں کا رُخ جنیوا کانفرنس کی جانب موڑ لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ”ڈونر کانفرنس میں میزبان فرانس نے دس ملین ڈالر دئیے، لیکن ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں۔ اگر ساری کانفرنس ویڈیو لنک پر کرنی تھی تو جنیوا جانے کی کیا ضرورت تھی؟ پیسے تو نہیں آئے لیکن کئی لاکھ ڈالر وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے دورے پر لگ گئے۔“

دوسری جانب اسی طرح کے ملے جلے ردعمل کا اظہار پی ٹی رہنما اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی کیا۔

شیریں مزاری نے لکھا، ”جنیوا میں اقوام متحدہ کے چھوٹے میٹنگ رومز میں سے ایک میں بدترین حاضری، کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں عام طور پر سائیڈ میٹنگز ہوتی ہیں نہ کہ بڑی کانفرنسز کے اہم اجلاس۔ اس چھوٹے سے پنڈال میں بھی حاضری صرف پاکستانی اہلکاروں کی ہی لگتی ہے اور وہ بھی صرف چند بدمعاشوں کی۔“

انہوں نے مزید لکھا کہ، ”غیر ملکی رہنماؤں کی بہت ہی مختصر تعداد عملی طور پر خطاب کر رہی ہے جو واضح طور پر ایک محدود غیر ڈونر فنڈنگ ایجنڈا کانفرنس ہے، تو بدمعاشوں کے وفد کا ایک بہت بڑا قافلہ خود کیوں گیا؟ یہ بھی دلچسپ ہے کہ احسن اقبال پی ایچ ڈی میںی کب اور کہاں پروفیسر بنے؟“

pti

Fawad Chaudhary

shireen mazari

Geneva Conference