Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہوگیا

گزشتہ کاروباری ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 71 پیسے کا اضافہ ہوا تھا
شائع 09 جنوری 2023 04:56pm
گزشتہ کاروباری روز ڈالر دو پیسے مہنگا ہوا تھا۔ فوٹو — فائل
گزشتہ کاروباری روز ڈالر دو پیسے مہنگا ہوا تھا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں پیر کے روز 24 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 227 روٌے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 71 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 236 روپے ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز ڈالر کی قدر دو پیسے اضافے سے 227 روپے 12 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

pakistani rupee

USDVSPKR

dollar prices