Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بابر اعظم کے متعدد فارمیٹس کی کپتانی سے محروم ہونے کا امکان

تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کے لیے تین الگ الگ کپتان تجویز کیے گئے ہیں۔
شائع 09 جنوری 2023 04:42pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم گزشتہ سال گزرے سیزن میں خراب کارکردگی کے باعث مشکل میں ہیں اور امکان ہے کہ وہ متعدد فارمیٹس کی کپتانی سے محروم ہوجائیں گے۔

اس سلسلے میں ایک تجویز پیش کی گئی ہے جس میں تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کے لیے تین الگ الگ کپتان تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی برقرار رکھنے کے لیے فیورٹ ہیں، جبکہ شان مسعود اور سرفراز احمد کو بالترتیب ون ڈے اور ٹیسٹ میں 28 سالہ کپتان کی جگہ لینے کا امکان ہے۔

شان کی ون ڈے کپتانی میں ترقی ان کی فارم سے مشروط ہے۔ مزید یہ کہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بابر اور کچھ سینئرز بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔

شان مسعود کی تقرری کے حوالے سے بھی بابر سے مشاورت نہیں کی گئی تھی اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ مستقبل کے کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

جنوبی افریقی کوچ نے باضابطہ طور پر عہدہ نہیں سنبھالا ہے لیکن وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور مشورے دیتے رہتے ہیں۔

babar azam

PCB

sarfaraz ahmad

shan masood

Mickey Arthur

Captaincy