Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بغیر اطلاع جلسہ کرنے پر ایم کو ایم حقیقی کی بلدیاتی امیدوار سے وضاحت طلب

الیکشن کمیشن نے صفیہ ناز کو 11 جنوری کو طلب کیا ہے۔
شائع 09 جنوری 2023 03:38pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

بغیر اطلاع جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ (یم کیو ایم) حقیقی کی شاہ فیصل کالونی یوسی ٹو سے چیئرپرسن کی امیدوار صفیہ ناز کو طلب کرکے وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈی ایم او نے تنبیہ کی ہے کہ وضاحت نہ کی تو قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے صفیہ ناز کو 11 جنوری کو طلب کیا ہے۔

ڈی ایم او کورنگی کے مطابق صفیہ ناز نے 8 جنوری کو پیشگی اطلاع کے بغیر جلسہ کیا تھا، نو ٹس میں کہا گیا ہے کہ 11 جنوری کو ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔

Election commission of Pakistan

Muhajir Qaumi Movement

MQM Haqiqi