Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

متنازعہ ٹویٹ کیس: اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری

اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات درج ہیں
شائع 09 جنوری 2023 01:07pm
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماء کی جانب سے سہیل خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

معاون وکیل نے کہا کہ ہمیں آج پیش ہونے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نوٹسز جاری کردیں تاکہ آئندہ سماعت پرپیش ہو سکیں۔

جج نےاعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات درج ہیں ۔

pti

islamabad local court

azam sawati