Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’محبت عزت ہے‘ سائرہ اور شہروز کا طلاق کے بعد ایک ساتھ پہلا انٹرویو

دونوں کی فلم 'بے بی لیشیئس' فروری 2023 میں ریلیز ہوگی
شائع 09 جنوری 2023 11:28am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ہمارے معاشرے میں عموماً طلاق کے بعد باہمی عزت واحترام پرمبنی تعلقات کا تصورناپید ہے مگرمارچ 2020 میں اپنی راہیں الگ کرلینے والی معروف شوبزجوڑی سائرہ یوسف اورشہروزسبزواری نے ایک نئی مثال قائم کردی۔

سائرہ اورشہروز اپنی آنے والی فیچر فلم بے بی لیشئیس کی تشیئرمیں مصروف ہیں، جو فروری 2023 میں ریلیزکی جائے گی۔ طلاق کے باوجود دونوں نے حال ہی میں یوٹیوب پر انٹرٹینمنٹ سائٹ ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو اپنے انٹرویو میں محبت اور طلاق کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم رہنے پر بات کی۔

محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سائرہ نے کہا کہ، ’میرے لئے محبت تحفظ ہے، اگر آپ کسی کے ساتھ محفوظ محسوس کرتے ہیں تو امکان ہے کہ اس سے آپ کو خالص محبت ہوجاتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے توپھر وہاں بے چینی اور خوف جیسے جذبات جنم لیں گے۔‘

اسی حوالے سے شہروزنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ، ’میرے خیال میں محبت عزت ہے، زیادہ تریہ احترام پرمبنی ہے، کسی بھی قسم کی محبت کو احترام کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ آپ کے والدین، بیوی یا بچوں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو، اس شخص کی عزت سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگرعزت نہیں ہوگی تو آپ جلد یا بدیر محبت سے باہرہوجائیں گے۔‘

فلم بے بی لیشیئس پربات کرتے ہوئے دونوں نے کہا کہ ہم نے فلم کے کچھ حصوں کی عکسبندی گزشتہ سال مکمل کروائی تھی، ایک ساتھ کام کرنا ہمیں طلاق کے بعد اچھے تعلقات قائم رکھنے میں مدد دے رہا ہے کیونکہ ہم ایک بچی کے والدین ہیں ۔

سائرہ نے بیٹی کے حوالے سے کہا کہ جب آپ کسی انسان کو خود سے پہلے ترجیح دیتے ہیں تو پھرآپکو اپنے مسائل بہت چھوٹے نظرآتے ہیں اور ترجیحات بھی اس انسان کی پسند نا پسند اور ضروریات سے جڑ جاتی ہیں۔ بطور اداکار ہم ان لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جنہیں ہم حقیقی زندگی میں بھی نہیں جانتے، مجھے لگتا ہے کہ اداکاروں میں سوئچ آن اورسوئچ آف کرنے کی صلاحیت ہے اور اسی وجہ سے ہم مختلف افراد کے ساتھ کام کرسکتے ہیں

دونوں نے کہا کہ یہی چیز ہمیں طلاق کے بعد بھی ایک دوسرے کی عزت کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ٓسال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوئی تھی۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور عوام سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کااحترام کیا جائے۔ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نورے ہے جس کی پیدائش 2014 میں ہوئی۔

شہروز سبزواری اوران کی اہلیہ صدف کنول کے درمیان دوستی سال 2019 میں اوسلو میں ہونے والے تیسرے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا) کی ریہرسلز کے دوران ہوئی ،دونوں نے ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دی تھی۔

دونوں نے اپنی شادی کا اعلان اعلان 31 مئی 2020 کو انسٹاگرام پرکیا۔ اس سے قبل شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔ دونوں نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا تھا۔

shahroz sabzwari

Syra yousuf

Babylicious